ماڈل ٹاؤن ، شاہدرہ میں اہلخانہ کو یرغمال بنا کر ساڑھے 7لاکھ نقدی اور قیمتی سامان لو ٹ لیا گیا
لا ہور (کرائم رپورٹر)صو با ئی دار الحکو مت کے مختلف علا قو ں میں وارداتوں کے دوران شہری ڈاکوؤں اور چوروں کے ہاتھوں لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات سے محروم کر دیئے گئے -ذرائع کے مطابق ما ڈل ٹا ؤ ن میں سر ورکے گھر سے تین ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ساڑھے4 لاکھ اور شا ہد رہ میں نعیم کے گھر سے دوڈاکو اہل خانہ کو باندھ کر ساڑھے تین لاکھ کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ فیکٹری ایریا میں شہزاد کی دکا ن سے دوڈاکو 25ہزار کی نقدی لوٹ کر لے گئے۔ ڈیفنس سی میں چور ندیم کے گھر سے 5لاکھ اور ڈیفنس اے میں عقیل کے گھر سے 5لاکھ کی نقدی زیورات چوری کر لئے گئے ۔ستوکتلہ میں محمود سے ایک لاکھ 64،لٹن روڈ میں سلمان سے 80ہزار اور شفیق آباد میں عمر سے 35ہزار اور مو ٹرسائیکلیں چھین لی گئیں۔علاوہ ازیں فیصل ٹاؤن میں عزیز ،شادمان سے منیر،ستوکتلہ میں آصف،جنوبی چھاؤنی میں احسان،گرین ٹاؤن میں طارق،سبزہ زار میں وسیم،ٹاؤن شپ میں اشرف،ہنجروال میں مقید ،سول لائن میں طارق،اقبال ٹاؤن میں ریاست،گلشن راوی میں امدا داور فرحان،اقبال ٹاؤن میں نادر،نواں کوٹ میں جا ویدور مصری شاہ میں فرحان کی موٹرسائیکلیں اور مصطفی آباد میں علی،ستوکتلہ اور ٹبی سٹی میں شبیر کی گاڑیاں چوری کرلی گئیں-