ناکافی شواہد کی بنیاد پر پتنگ بازی میں ملوث 4 ملزم بری

ناکافی شواہد کی بنیاد پر پتنگ بازی میں ملوث 4 ملزم بری

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر پتنگ بازی کے مقدمات میں ملوث 4 ملزموں کو بری کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمران اصغر نے محمد اشرف سمیت 4 ملزموں کے مقدمات کی سماعت کی ، بادامی باغ پولیس نے ملزموں محمد اشرف، نعیم بادشاہ، انیب بٹ اور بلال کے خلاف درج مقدمات کے چالان پیش کئے۔ ملزموں کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ملزموں کے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کئے ہیں اور پولیس کے پاس ملزموں کے خلاف پتنگ بازی کے کوئی شواہد بھی موجود نہیں ،ملزموں کو مقدمات سے بری کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -