اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف نے موٹر سائیکل چورگینگ سرغنہ ا ورساتھی گرفتار کرلیا

اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف نے موٹر سائیکل چورگینگ سرغنہ ا ورساتھی گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (کرائم رپورٹر) اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سٹی نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث مینا موٹر سائیکل چورگینگ کے سرغنہ کوساتھی سمیت گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پرلاکھوں روپے مالیت کی چوری کی گئی6 موٹر سائیکلیں،ماسٹر کیز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں کی روک تھام اور ان میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کیلئے کیپٹن (ر) محمد امین وینس کی ہدایات پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے ایس پی ، اے وی ایل ایس عمران یعقوب کو موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہوں کی گرفتاری کا ہدف دیا۔ ڈی ایس پی اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف سٹی آفتاب احمد پھلر وان کی سربراہی میں اینٹی موٹر سائیکل لفٹنگ سٹاف سٹی اسسٹنٹ سب انسپکٹر خالد حسین اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں ریڈ کر کے مینا موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ اعجازمسیح عرف مینا اور اس کے ساتھی منیر احمد کو گرفتار کر کے ان سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری کی گئی6موٹر سائیکلیں، ماسٹر کیزاور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔ ملزمان اپنے طریقہ واردات میں تجارتی مراکز پلازوں، گھروں اور پارکنگ اسٹینڈز کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں کو ماسٹر کیز کے ذریعے کھول کرفرار ہو جاتے تھے اوران کے پرزے پرزے کر کے مختلف مارکیٹوں میں لے جا کراُونے پونے داموں فروخت کر دیتے تھے۔ دوران تفتیش ملزموں نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود سے موٹر سائیکل چوری کی درجنوں مزیدوارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سلطان احمد چوہدری نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزموں کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کیلئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلا ن کیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -