مختلف مقدمات میں ملوث 35ملزم اشتہاری قرار ، ضامنوں کیخلاف کارروائی کا حکم

مختلف مقدمات میں ملوث 35ملزم اشتہاری قرار ، ضامنوں کیخلاف کارروائی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر 35ملزموں کو اشتہاری قرار دے دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ افشاں سدرہ نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر 35ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کو حکم دیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے،تھانہ اچھرہ،ستو کتلہ،ماڈل ٹاون پولیس نے ملزمان کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کیا۔
،پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان چوری وڈکیتی،ساونڈایکٹ، لڑائی جھگڑا اور ڈینگی ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمات میں ملوث ہیں،ملزمان ضمانتیں کروانے کے بعد روپوش ہو چکے ہیں،ملزمان طلبی نوٹس کے باوجود عدالت پیش نہیں ہو رہے ہیں،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزمان کے ضامنوں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیاہے،ملزمان میں عامر،دانیال ،عباس، محمد آصف،فیاض،ثاقب علی، محمد عدنان، عمران،علی ماجد سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -