چالان پیش نہ کرنے ایس ایچ او لٹن روڈ کیخلاف محکمانہ کارروائی کا حکم
لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ ظل ہما نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت گرفتار مکان مالکان کا چالان پیش نہ کرنے ایس ایچ او لٹن روڈ کے خلاف سی سی پی او لاہور کو محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔اس ضمن میں فاضل جج کی جانب سے مراسلہ سی سی پی او لاہور کوبھجوا دیا گیا ہے ۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ایس ایچ او لٹن روڈ 2015 ء سے کرائے داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کا چالان اور ریکارڈ پیش نہیں کر رہے ہیں،ایس ایچ او لٹن روڈ طلبی نوٹس کے باوجود ملزمان کار یکارڈ عدالت میں پیش نہیں کر رہے جس پر عدالت نے ایس ایچ او لٹن روڈ کے خلاف سی سی پی او لاہور کو محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔