تھانہ سمن آباد اورملت پارک ، عمارتیں خستہ حال ،عملہ کی کمی کے باعث جرائم کنٹرول سے باہر

تھانہ سمن آباد اورملت پارک ، عمارتیں خستہ حال ،عملہ کی کمی کے باعث جرائم ...

  

لاہور( خبرنگار) سمن آباد سرکل کے دفتر کی عمارت کے ساتھ تھانہ سمن آباد اور تھانہ ملت پارک کی عمارتیں کئی سال پرانی ہونے کے باعث خستہ حال ہو چکی ہیں، ڈی ایس پی کا دفتر بھی تھانہ سمن آباد کی خستہ حال عمارت میں قائم ہے ۔سمن آباد سرکل کے دونوں تھانوں میں85سے زائد اہلکاروں کی کئی سال سے کمی چلی آ رہی ہے جس کے باعث علاقہ میں جرائم کنٹرول سے باہر ہیں۔اس حوالے سے ایس ایچ او سمن آباد سجاد گورائیہ کا کہنا ہے کہ ان کے تھانے میں79 اہلکاروں کی منظوری ہے جبکہ21ملازمین تعینات ہیں اور اس کے ساتھ چار تھانیداروں کی بھی کمی ہے، جبکہ ایس ایچ او ملت پارک رانا انور نے بتایا کہ ملازمین کی شدید کمی ہے اس کے باوجود جرائم پہلے کی نسبت کنٹرول میں ہیں۔

مزید :

علاقائی -