رواں سال ڈکیتی کے 58واقعات پیش آئے،پولیس چند ملزم گرفتار کرسکی

رواں سال ڈکیتی کے 58واقعات پیش آئے،پولیس چند ملزم گرفتار کرسکی

  

لاہور(خبر نگار)سمن آباد سرکل کی حدود میں رواں سال ڈکیتی کے 58واقعات پیش آئے۔ دونوں تھانوں کی پولیس نے ڈکیتی کے 16مقدمات درج کیے مگرکسی ایک واقعہ میں ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ۔ اسی طرح اس سرکل کی حدود میں رواں سال راہزنی کے 79واقعات پیش آئے، پولیس نے ’’خانہ پری‘‘ کے طور پر ملزمان کو گرفتار کیا۔ سال رواں میں نقب زنی کے سب سے زیادہ 120واقعات پیش آئے،پولیس صرف 40 ملزمان کو گرفتارکر سکی۔ اسی طرح اس سرکل کی حدود میں لڑائی جھگڑے اور شہریوں سے دھوکہ بازی کے واقعات بھی گذشتہ سال کی نسبت زیادہ پیش آئے ہیں اور پولیس محض چند ملزمان کو گرفتار کرسکی ہے۔

مزید :

علاقائی -