ہنجروال ،دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر2لاکھ 50ہزارکی ڈکیتی

ہنجروال ،دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر2لاکھ 50ہزارکی ڈکیتی

  

لا ہور (کرائم رپورٹر)ہنجروال کے علاقہ میں چوروڈاکودندناتے پھر رہے ہیں ان کے آگے پولیس بے بس نظر آرہی ہے سائلین کاکوئی پرسان حال نہیں ہے پولیس نہ توچور ڈاکووں کوپکڑرہی ہے اورنہ ہی ان کے خلاف مقدمہ درج کررہی ہے ۔بتایاگیاہے کہ ہنجروال کے علاقہ ٹھوکرنیازبیگ میں دن دیہاڑے راجپوت موبائل شاپ میں گن پوائنٹ پر2لاکھ 50ہزار کی ڈکیتی ہوئی ،ڈاکونقدی 86ہزار اور1لاکھ 64ہزارروپے مالیت کے موبائل لے کرفرار ہوگئے جس پرابھی تک کوئی بھی قانونی کاروائی نہیں ہوسکی دوسری طرف چوروں نے مرزا شاہد کے گھر میں گھس کرسامان کاصفایاکرتے ہوئے ایل ای ڈی ،موبائل فون ،جوسرمشین،نئے سوٹوں کے جوڑے اور5000روپے کی نقدی لوٹ لی اورفرار ہوگئے ۔15پرکال کرنے کے باوجود کوئی بھی قانونی کاروائی نہ ہوسکی ذرائع کے مطابق ان ورادتیں کرنے والوں اورجرائم پیشہ عناصرسے چوکی انچارج Siاشرف مبینہ منتھلیاں لے کرخاموش تماشی بنابیٹھاہے اور ان بڑھتی ہوئی وارداتوں سے علاقہ مکین پریشان ہیں اوران کا کوئی بھی پرسان حا ل نہیں ہے ۔

اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،آئی جی پنجاب ،سی سی پی او لاہور اورڈی آئی جی آپریشن سے اپیل کی ہے کہ علاقہ میں بھڑتی ہوئی وارداتوں کاتدراک کرتے ہوئے چوکی انچارج Siاشرف کامحاسبہ کرتے ہوئے اس کے خلا ف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے اوراس علاقہ کوچوروں اورڈاکووں سے محفوظ بنایاجائے تاکہ شہر ی پرامن اوربے خوف وخطر اپنی زندگی گزار سکیں۔

مزید :

علاقائی -