ہائیکورٹ کا تھانہ مغلپورہ پولیس کو خاتون کی حفاظت کا حکم

ہائیکورٹ کا تھانہ مغلپورہ پولیس کو خاتون کی حفاظت کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے خاتون کو ہراساں کرنے کے خلاف دائر درخواست پر تھانہ مغل پورہ پولیس کو درخواست گزار کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔جسٹس سردار احمد نعیم نے ساہو واڑی مغل پورہ کی رہائشی خدیجہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کی شادی خان گڑھ کے رہائشی ڈاکٹر زاہد خان سے شادی ہوئی جس سے دو بیٹے غلام حسن اور غلام حسین پیدا ہوئے ،شادی کے چند سال بعد پتہ چلا کہ خاوندڈاکٹر زاہد خان غیر اخلاقی موویز بناکر بیرون ملک بھجوانے کے کاروبار میں ملوث ہے جس پر درخواست گزار نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرادیا اور عدالت سے رجوع کرکے طلاق لے لی ،عدالت میں بچوں کی حوالگی اور نان نفقے کے تمام معاملات پر فیصلہ ہوچکا ہے ،اس دوران خاوند فوت ہوگیا ،اب سسر جمشید اور ساس انوری بیگم بچے ہتھیانے کے لئے پولیس کے ذریعے ہراساں کررہے ہیں،انہوں نے استدعا کی کہ عدالت پولیس کو ہراساں کرنے سے روکنے اور تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے۔

مزید :

علاقائی -