ہسپتالوں میں تشدد کیخلاف بل سٹینڈنگ کمیٹی پنجاب اسمبلی کو بھیجا جائیگا، سلمان رفیق
ملتان(وقائع نگار) وزیر سپشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں تشدد کیخلاف پروٹیکشن بل 2017متعلقین کی (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
مشاورت سے پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی کو بھیجا جائے گا۔ جس کے بعد بل کو منظوری کیلئے پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ ملتان سمیت صوبہ کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر میڈیکل کالجز کے پرنسپلز ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایم ایس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈافٹ بل 2017تیار کیا جاچکا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں جس مین ڈاکٹروں و سٹاف پر تشدد کے مرتکب افراد کیخلاف جرم کی نوعیت کے لحاظ سے سزائیں اور جرمانے تجویز کیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس بل کی منطوری کا مقصد طبی سہولیات و خدمات کی بلا تعطل فراہمی، ڈاکٹروں و صاف کو دوارن ڈیوٹی تحفظ فراہم کرنا ہے۔