کیلا، چائے، سرخ مرچ، سگریٹ کی قیمتوں میں اضافہ ٹماٹر ، آلو پیاز سستے

کیلا، چائے، سرخ مرچ، سگریٹ کی قیمتوں میں اضافہ ٹماٹر ، آلو پیاز سستے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (جنرل رپورٹر)ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق14ستمبر 2017کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

شرح میں1.10فیصد اضافہ ہوگیا ملک کے17بڑے شہروں سے53اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا جس میں سے14اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ10اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ29اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا اس ہفتہ کے دوران ملک میں کیلا‘ چائے‘ لہسن‘ ویجیٹیبل گھی‘ مٹی کا تیل‘ کوکنگ آئل‘ آگ جلانے والی لکڑی‘ سرخ مرچ(پسی ہوئی)‘سگریٹ‘ گھی(کھلا)‘آٹا‘چینی‘ گندم کی قیمتوں میں اضافہ ٹماٹر‘آلو‘چکن(زندہ)‘ایل پی جی(سلنڈر)‘پیاز‘ گڑ‘ انڈا(فارمی)‘دال مسور‘ دال ماش‘ دال مونگ کی قیمتوں میں کمی اور چائے کا کپ‘ چاول‘ خوردنی تیل‘ بیف پلیٹ‘ دال پلیٹ249 دہی‘ڈوبل روٹی‘دودھ‘ ہائی سپیڈ ڈیزل‘ پٹرول‘ نمک‘ کپڑا‘ ماچس ودیگر اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔