گگو منڈی ‘ بدنام زمانہ اشتہاری بین الاضلاعی گینگ کا رکن پولیس مقابلہ میں ہلاک

گگو منڈی ‘ بدنام زمانہ اشتہاری بین الاضلاعی گینگ کا رکن پولیس مقابلہ میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گگو منڈی (نامہ نگار ) دہشت کی علامت بدنام زمانہ اشتہاری بین الاضلاعی گینگ کا رکن ملزم پولیس مقابلہ میں ہلاک ۔ایک ساتھی فرار ہوگیا ملزم ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

ا پولیس کا موقف ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو گزشتہ رات اطلاع ملی کے نواحی گاوں 36 کے۔بی تھانہ ساہوکا کے علاقہ سے دو نامعلوم ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے ہیں جس پر پولیس نے ضلع بھر میں ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاشی شروع کر دی اور رات ایک بجے کے نواحی گاوں 189ای۔بی کے قریب ناکہ پر موجود پولیس نے ایک موٹر سائیکل پر2افراد کو رکنے کا اشارا کیا تو موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی تھوڑی دیر تک فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ملزمان کی طرف سے فائر آنا بند ہوگئے جس پر پولیس نے جا کر دیکھا توایک ملزم جس کے ہاتھ میں پسٹل 30بور موجود تھا شدید زخمی حالت منہ کے بل زمین پر لیٹا ہوا تھا پولیس نے اسے سنبھالنے کی کوشش کی تو وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا مقامی پولیس کے مطابق ملزم اپنے نامعلوم ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوا جبکہ اس کا ساتھی آتیش اسلحہ سمیت اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوے فرار ہوگیاSHO گگو حاجی سوار خاں کے مطابق ملزم کی شناخت رمضان عرف رمی والد شریف نائی سکنہ 503گ،ب۔تاندیا نوالہ کے نام سے ہوئی ہے اور اس کے خلاف تھانہ گگومیں قتل کے 2مقدمات تھانہ گڑھ ڈکیتی ناجائزاسلحہ کے 9مقدمات سمیت مختلف تھانوں کو 16مقدمات میں مطلوب تھا ملزم انتہائی خطرناک اور دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا ملزم کے خلاف ساہیوال فیصل آباد اور سمندری میں بھی سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں ۔