ضلع خانیوال کی ریونیو حدود میں 48علما و ذاکرین کے داخلے پر پابندی

ضلع خانیوال کی ریونیو حدود میں 48علما و ذاکرین کے داخلے پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (نمائندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے ایک حکم نامے کے(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

تحت ضلع خانیوال کی ریونیو حدود میں 48علمائے کرام و ذاکرین کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے اس حکم نامے کا اطلاق 20ستمبر2017سے شروع ہو کر آئندہ 60دن تک لاگو رہیگا جن علمائے کرام و ذاکرین کے ضلع خانیوال میں داخلہ پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں مولانا شبیر احمد عثمانی ‘مولانا نعمان ضیاء فاروقی ‘مولانا ریحان محمود فاروقی ‘مولانا محمد اسماعیل آف سمندری فیصل آباد ‘مولانا اوورنگزیب فاروقی ‘سعید ارشد الحسینی ‘عرفان حیدر نوحہ خواں ‘علامہ محمد امین شہیدی آف کراچی ‘مولانا عالم طارق آف جھنگ ‘مولانا معاویہ اعظم طارق ‘مولان نزاکت حسین بلوچ ‘مفتی محمد احسن عالم آف ساہیوال ‘مولا نا محمد الیاس گھمن ‘محمد حسین ڈھکوآف سرگودھا ‘مسرور نواز جھنگوی ‘محمد طاہر جھنگوی ‘مولانا محمد آصف ‘محمد منشاء جھنگوی ‘غلام جعفر آف اٹھارہ ہزاری ‘اظہر حسین کاظمی آف جھنگ ‘مولانا عبید الرحمن ضیاء آف کمالیہ ‘غلام جعفر جتوئی لاہور ‘مولانا مسعو دالرحمن ،علامہ ناصر عباس ‘علامہ ساجد حسین نقوی آف راولپنڈی ‘مولانا سید کفایت حسین نقوی ‘سلطان محمود ضیاء ‘مولانا عطاء المنعم‘مولانا شوکت رضا شوکت ‘گلفام حسین نقوی ‘مولانا طارق نقی ‘مولانا محمد نواز سیال آف صادق آباد مل‘قاضی غلام شبیر علوی ‘اقتدار حسین نقوی آف ملتان ‘مولانا عبداللہ ناصر آف گجرات ‘مولان محمد نواز بلوچ ‘مولانا منظور احمد ‘مولانا عبدالرؤف یزدانی آف گجرانوالہ ‘مولانا خادم حسین خورشید ‘مولانا عبدالرشید ترابی ‘مولانا محمد یوسف رضوی آف لاہور ‘مولانا عبدالحمید وٹو آف حافظ آباد ‘مولانا مسعود اظہر ‘مولانا عبدالرؤف آف بہاولپور ‘خدا بخش قیصر آف بھکر‘مولانا سیف اللہ فاروقی گجرانوالہ اور مولانا محمد احمد لدھیانوی آف ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں ۔