پنجاب کانسٹیبلری کرپشن کیس میں ملوث5ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم جاری

پنجاب کانسٹیبلری کرپشن کیس میں ملوث5ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نمائندہ خصوصی) سپیشل جج اینٹی کرپشن ملتان نے پنجاب کانسٹیبلری(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

کرپشن کیس میں ملوث 5 ملزموں کوجوڈیشل ریمانڈپر جیل بھجوانے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ اینٹی کرپشن ملتان نے گرفتارملزموں جونئیر کلرکس محمد علی شاہ اور عبدالجبار ، حجام ظفر اقبال ،محمداعظم اوررحیم بخش کو عدالت پیش کیاتھاکہ ان سمیت دیگرملزموں نے افسران کے جعلی دستخظ کرکے محکمہ اکاؤنٹس کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے 3 کروڑروپے سے زائدکی کرپشن کی ہے اورمذکورہ ملزمون کے جسمانی ریمانڈ میں ملزم رحیم بخش سے 14 لاکھ روپے،ملزم محمدعلی شاہ سے4 لاکھ روپے،ملزم محمداعظم سے ایک لاکھ 80 ہزارروپے،کمپیوٹر،پرنٹر،سکینر اوریوایس بیز،ملزم عبدالجبارسے ایک لاکھ 60 ہزارروپیاورملزم ظفرسے ایک لاکھ 10 ہزار روپے برآمدکئیگئے ہیں۔فاضل عدالت نے ملزموں سے مزیدبرآمدگی کی توقع نہیں ہونے پر جیل بھجوانے کا حکم دیاہے۔
جوڈیشل ریمانڈ