قتل یا خودکشی ،تھانہ سیتل ماڑی کے فالکن سکواڈ کا اہلکارگھر میں پراسرار طور پر مردہ پایا گیا

قتل یا خودکشی ،تھانہ سیتل ماڑی کے فالکن سکواڈ کا اہلکارگھر میں پراسرار طور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)خودکشی یا قتل گُتھی سلجھ نہ سکی۔پولیس تھانہ سیتل ماڑی کے فالکن سکواڈ کا اہلکار گھر میں پُراسرار طور پر مردہ حالت(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
میں پایا گیا۔اطلاع ملتے ہی تھانہ بدھلہ سنت کی پولیس فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔بتایا جاتا ہے اعجاز نامی پولیس اہلکار کی کنپٹی پر گولی لگی ہوئی ہے ۔یہ واقعہ بدھلہ سنت کے علاقے حاجی والا میں پیش آیا۔ایس ایچ او بدھلہ سنت نے بتایا کہ فرانزک جانچ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔واضح رہے اعجاز کانسٹیبل کچھ عرصہ سے تھانہ سیتل میں بطور فالکن ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔
فالکن سکواڈ اہلکار