سوشل ویلفیئر افسران مستحقین کی امداد کیلئے وسائل بروئے کار لائیں ، علی حسن گیلانی

سوشل ویلفیئر افسران مستحقین کی امداد کیلئے وسائل بروئے کار لائیں ، علی حسن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


احمدپورشرقیہ (نامہ نگار)تحصیل احمدپورشرقیہ کے 6000 معذور افراد کو خدمت کارڈ کے ذریعے 1200 روپے سے 1500 روپے فی کس ماہانہ وظیفہ ادا کیا جارہا ہے۔ جبکہ باقی 4000 معذور(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

افراد کو بھی جلد خدمت کارڈ ز جاری کئے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی مخدوم سید علی حسن گیلانی نے مقامی NGO گریٹ پاکستان لورز ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے گذشتہ روز خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ اس موقع پر محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے سوشل ویلفیئر آفیسر چوہدری اشتیاق احمد ۔ سپر وائزر محمد عابد آسی اور تنظیم کے صدر شیخ عزیز الرحمان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے اب تک 10000 افراد کی رجسٹریشن کا کام مکمل کیا جاچکا ہے۔ جو معذور اور لاچار تھے۔ جن میں سے مسلم لیگ ن کی حکومت 6000افراد کو ماہانہ وظیفہ دے رہی ہے۔ MNA نے مقامی سماجی رضاکاروں اور محکمہ سوشل ویلفیئر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سماج کی خدمت کیلئے نوجوان سماجی کارکن آگے آئیں۔ انہوں نے محکمہ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مستحقین کی امداد کیلئے ہر ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں۔
علی حسن گیلانی