نواز شریف عوامی لیڈر، کسی سازش سے گھبرانے والے نہیں، شیر علی گورچانی

نواز شریف عوامی لیڈر، کسی سازش سے گھبرانے والے نہیں، شیر علی گورچانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جام پور(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیرعلی خان گورچانی نے گذشتہ روزڈپٹی چیئرمین میونسپل کمیٹی جام پورملک عقیل احمدارائیں ،وائس چیئرمین یوسی میرن سرداربلال خان لُنڈکی قیادت میں ملنے والے وفدسے ملاقات(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا مگراداروں میں موجودکچھ شخصیات میاں محمدنوازشریف کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں تاہم میاں صاحب کسی بھی سازش سے گھبرانے والے نہیں 17 ستمبر لاہورمیں بیگم کلثوم نواز کا الیکشن عوام کی جانب سے میاں نوازشریف کے ریفرنڈم ہوگاسردارشیرعلی خان نے کہاکہ ن لیگ حکومت جب بھی اقتدارمیں آئی ملک میں قانون کی حکمرانی ،گڈگورننس اور کرپشن کاخاتمہ ہوا،سپریم کورٹ،جے آئی ٹی ،عمران خان تمام ترکاوشوں کے باوجود میاں نوازشریف کے خلاف کرپشن کاثبوت اکٹھا کرنے میں ناکام رہے ۔میاں نواز شریف کے خلاف نااہلی کا فیصلہ پاناما،کرپشن کی بجائے اقامہ پرآیا جس کا کرپشن سے کوئی تعلق نہیں۔
شیر علی گورچانی