مطالبات منظوری کی یقین دہانی ‘ انجمن پٹواریان پنجاب میں پھوٹ پڑ گئی

مطالبات منظوری کی یقین دہانی ‘ انجمن پٹواریان پنجاب میں پھوٹ پڑ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نمائندہ خصوصی ) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب ڈاکٹر ثاقب عزیز نے انجمن پٹواریان پنجاب کو مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی کرادی ، اس یقین دہانی کے (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

بعد انجمن پٹواریان پنجاب میں پھوٹ پڑ گئی ۔ صوبہ بھرکے ڈویژنل صدور کی اکثریت نے اس یقین دہانی کو صرف بیان قرار دیکر مسترد کردیا اور صوبائی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ۔ بتایا گیا ہے گزشتہ دنوں بورڈ آف ریونیو پنجاب اور انجمن پٹواریان پنجاب کے درمیان متنازعہ امور پر مذاکرات ہوئے بورڈ آف ریونیو کی ٹیم کی قیادت سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر ثاقب عزیز جبکہ انجمن پٹواریان پنجاب کے وفد کی قیادت صوبائی صدر عبدالمجید جٹ اور جنرل سیکرٹری ملک زاہد افضل نے کی ۔ اس دوران بورڈ آف ریونیو کی مذاکراتی ٹیم نے انجمن پٹواریان پنجاب کو 2015والی سمری من وعن منظور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ جبکہ دوران ہڑتال صوبہ بھر میں معطل ، نوکری سے نکالے جانے والے ، اور ڈسپلنری انکوائری کا سامنے کرنے والے پٹواریوں کے سائل فوری طور پر حل کرنے کا وعدہ کیا ۔ ان تمام امور کی ذمہ داری سیکرٹری بورڈ آف ریونیو کو سونپ دی اس موقع پر ایس ایم بی آر نے انجمن پٹواریان پنجاب سے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی ۔ لیکن صوبائی قیادت نے مذاکراتی کمیٹی میں شامل ڈویژنل صدور کومطمئن کرنے کا مطالبہ کردیا بتایا گیا ہے دوران مذاکرات ڈویژنل صدور مکملک طور پر خاموش رہے لیکن مذاکراتی کمرے سے باہر آکر اختلافات کا اظہار شروع کردیا ۔ اس دوران صوبہ بھر میں ہڑتال ختم کرنے کی افواہ پھیلادی گئی اور مذاکرات ناکام ہونے کا شوشہ چھوڑ دیا گیا ۔ جس پر صوبائی باڈی نے صوبہ بھر کے ڈویژنل صدور پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ۔ سینئر ممبر بورڈ ریونیو کی یقین دہانی کا غور کے بعد اپنا فیصلہ صوبائی قیادت کو پیش کرے گی جس کی بنیاد پر ہڑتال کے مستقبل کا اعلان کیا جائے گا دریں اثنا گزشتہ روز صوبہ بھر کے پٹوار خانے کھول دئیے گئے اور پٹواریوں نے معمول کے مطابق کام کرنا شروع کردیا ہے ۔
انجمن پٹواریان پھوٹ