160ملتاڈاکوؤں نے بینک سے رقم نکلوا کر جانیوالے شہری سے ڈیڑھ لاکھ روپے چھین لیے
ن( وقائع نگار) بنک سے رقم نکلوا کر جانے والا ایک اور شخص لوٹ لیا گیا(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
چیمبر آف کامرس کے قریب ڈاکووں نے برانڈ آؤٹ فٹرز کے منیجر کو لوٹ لیا 3 ڈاکو اسلحے کے زور پرڈیڑھ لاکھ روپے چھین کر فرار آؤٹ فٹرز گلگشت کے منیجر حافظ فرحان خان نے نواں شہر کے بنک سے رقم نکلوائی تھی۔ منیجر کے ہمراہ برانچ کا سیلز مین محسن بھی تھا۔ڈکیتی کی واردات کے بعد پولیس تھانہ چہلیک موقع پر پہنچ گئی، ناکہ بندی کرا دی گئی ملتان میں بنکوں سے رقوم نکلوا کر نکلنے والوں کو لوٹنے کی کئی وارداتیں ہو چکی ہیں شہری لاکھوں روپے مالیت سے محروم اور ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی بھی ہو چکے ہیں پولیس اس گینگ کو پکڑنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے ۔علاوہ ازیں چوری ، ڈکیتی اور رہزنی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور سامان سے محروم ہوگئے شاہ شمس پولیس کے علاقہ پیر کالونی میں ارشاد احمد کے گھر سے 2لاکھ 30 ہزار مالیت کے طلائی زیور نقدی اور فرنیچر چہلیک سے مجیب الرحمن کا 16 ہزار 5سو مالیت کا موبائل ، حارث بلال، شہزاد حسین کی موٹر سائیکلیں، مظفر آباد مہدی پور سے غلام نذیر کی ٹیوٹا کرولا کار ، شاہ شمس سے شکیل ناز، گلگشت سے محمد حسین، بی زیڈ سے شیراز گل، کوتوالی سے محمد عمار، بستی ملوک سے رمضان نیو ملتان سے عابد علی کی موٹر سائیکلیں، نیو ملتان گلشن مارکیٹ سے قمر زمان کا 20 ہزار مالیت کا موبائل، سیتل ماڑی وہاڑی روڈ پر ناظم حسین کے گھر کے تالے توڑ کر 90 ہزار مالیت کا گھریلو سامان، گلگشت کہکشاں سٹریٹ میں سہیل اصغر کے گھر کے تالے توڑ کر 77 ہزار روپے اور موبائل چوری کر لیے۔
ڈاکو