واسا کا ماسٹر پلان ، واٹر سپلائی سسٹم کو جدید بنانے کا فیصلہ

واسا کا ماسٹر پلان ، واٹر سپلائی سسٹم کو جدید بنانے کا فیصلہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور میں سیوریج ،واٹر سپلائی اور ڈرینج کی ری موڈلنگ کی ماسٹر پلاننگ ترجیح بنیادوں پر جاری ہے۔ اس سلسلے میں واسا کے منیجنگ ڈائریکٹر سید زاہد عزیز نے واسا ہیڈ آفس میں ماسٹر پلاننگ کرنے والی کمپنی اور محکمہ کے تمام ڈائریکٹرز کا اجلاس طلب کیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایم ڈی نے کہا کہ لاہور میں جاری ماسٹر پلاننگ کے جاری کام کو 31دسمبر تک مکمل کیا جائے ایم ڈی نے کہا کہ ڈرینوں کی ری موڈلنگ کے ساتھ ساتھ واٹر سپلائی سسٹم میں بھی جدید بنیادوں پر بہتری لائی جائے۔ انہوں نے اس بات پربھی زور دیاکہ خصوصاً مون سون کے دنوں کیلئے نکاسی آب کے نظام کو زیادہ فعال بنایا جائے۔ ایم ڈی نے مزید کہا کہ جیو گرافک انفارمیشن سسٹم (GIS)اور بیس مینجمنٹ بھی کی جائے۔ ریونیو اور ایڈمنسٹریشن کے شعبہ کیلئے بھی تجاویز ایک ایجنڈ ے میں شامل کی جائیں تاکہ واسا کو ایک فعال ادارہ بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ماسٹر پلاننگ سے عوام کو مہیا کی جانے والی سہولیات کا عملی نمونہ نظر آنا چاہیے اور اس کام میں کسی قسم کی کوئی کمی نہ رہنے دی جائے اور ثابت ہو کہ واسا حقیقت میں ایک مثالی ادارہ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -