تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر خاورعلی شاہ کے بھائی سید قسور علی شاہ کی قل خوانی قتال پور میں ادا جاوید ہاشمی سمیت اہم سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت
کبیروالا،عبدالحکیم،سرائے سدھو،کوٹ اسلام (نمائندگان) پاکستان تحریک (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
انصاف کے مرکزی رہنما ،بزرگ پارلیمنٹرین سابق ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ ،سید ثمر عباس شاہ کے بھائی ،سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخرامام ،سابق چیئرمین ضلع کونسل خانیوال سید فیصل امام مرحوم کے چچازادبھائی ،ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ سید باسط سلطان بخاری کے چچا سسر ،سید علی اکبر شاہ کے والدالحاج سید قسور علی شاہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی گزشتہ روز موضع قتال پور میں ادا کی گئی۔ قل خوانی سے علامہ سید اخلاق حسین شیرازی ،علامہ سید محمد رضا رضوی ،آغا شیر عباس،ذاکر محمد عمران کھوکھر،مولانا شرافت علی شکوری،غلام عباس قمر قتالپور ی ،مہر کوثر عباس اور دیگر نے خطاب کیا۔قل خوانی میں بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی، سابق تحصیل ناظم مہر ظفر احمد ہراج، سابق ایم پی اے حاجی غلام جعفر سرگانہ ،چیئرمین ضلع کونسل خانیوال انجینئر محمد رضا سرگانہ،پیر سید علی شیر سلطان آف میرک شریف ،سید ثمر عباس شاہ، وائس چانسلرسید محمد علی شاہ، ممبر قومی اسمبلی سید باسط سلطان بخاری،سابق صوبائی وزیر سید ناظم علی شاہ،،سید علی بھائی جان ،سید عابد امام،سید حیدر شاہ ،سید کمال شاہ ،سید حاجی بابا،سید باقر سلطان گردیزی،سید عون محمد شاہ ،سید نقی رضا شاہ ،ملک عاشق علی شجرا،رانا سرفراز نون،ملک اختر عباس اعوان،سید محمد شاہ گردیزی،سید شہباز قلندر شاہ،سید سبطین رضا شاہ،سید محمد رضا شاہ،سید عباس حسین شاہ،سید محمد جعفر شاہ،حبیب اللہ خان نیازی،شہزاد قیصر،چوہدری محمد قاسم ارائیں ،راؤ جمشید علی،مہر مظہر حسین مرالی،راؤ طارق اقبال،مہر امتیاز حسین مرالی،مہر محمد اقبال اوجلہ،سید نسیم عباس گردیزی،ملک محمد زبیر،سردار محمد خان سیال ،شہباز احمد خان سیال ،میاں سجاد حسین چاون،رانا ماجد مصطفےٰ،امیر اے شیخ،فیاض اسلم چوہدری ،منور اقبال تبسم ،حفیظ سعیدی،غلام اکبر خان ایری ، چوہدری محمد طارق اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ،آخر میں سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخرامام،ڈاکٹر سید خاور علی شاہ اورسابق صوبائی وزیر سید مختار حسین شاہ نے الحاج قسور علی شاہ مرحوم کے صاحبزادے سید علی اکبر شاہ کی دستار بندی کی اور سید علی شیر سلطان آف میرک شریف نے خصوصی دعا کی ۔علاوہ ازیں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں ملک حاجی محمد قاسم رضا تھہیم،میجر امتیاز حسین اعوان ،اعجاز احمد یوسف زئی اور دیگر کے موضع قتال پور میں ڈاکٹر سید خاور علی شاہ اور سید فخرامام سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔یادرہے کہ الحاج سید قسور علی شاہ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے کلاس فیلو تھے۔علاوہ ازیں سید قسور علی شاہ کے انتقال پر چئیرمین یونین کونسل سرائے سدھو راؤ طارق اقبال ایڈووکیٹ،کونسلر ز رانا دلشاد علی،چوہدری خالد پرویز،چوہدری سرفراز احمد،سابق نائب ناظم ڈاکٹر اشتیاق احمد،راؤ عبدالجبارسابق کونسلرز و جملہ ممبران یونین کونسل سرائے سدھو نے تعزیت کا اظہار کرتے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔