نوازشریف جتنے مرضی جتن کرلیں نیب کے سامنے پیش ہونا پڑیگا،افنان بٹ

نوازشریف جتنے مرضی جتن کرلیں نیب کے سامنے پیش ہونا پڑیگا،افنان بٹ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے افنان بٹ نے کہا ہے کہ سابق نا اہل وزیراعظم نواز شریف جتنے مرضی جتن کر لیں انہیں نیب کے سامنے پیش ہونا ہی پڑے گا حلقہ این اے 120میں پیپلز پارٹی ضمنی الیکشن حکومتی مافیا کے خلا ف لڑ رہی ہے جو 35سالوں سے یہاں کے عوام کا خون چوس رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیٹے اربوں کھربوں میں کھیل رہے ہیں۔

جبکہ پاکستان کے عوام آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے شریف شاہی حکمرانوں نے صرف اپنی او ر اپنے بچوں کی جیبیں بھری ہے انہیں عوامی مسائل حل کرنے کی کوئی دلچسپی نہیں، نواز شریف کو عوام کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب دینا ہو گا۔پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ این اے 120 کے علاقے شریف حکمران خاندان کے پیرس میں شامل ہی نہیں یہاں کے ووٹرز گندہ پانی پینے سے سب سے ذیادہ مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں

Back to C

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -