سزا کے قانون میں ترمیم ، بچوں سے بھیک منگوانے پر 5سال قید ، ایک لاکھ جرمانہ

سزا کے قانون میں ترمیم ، بچوں سے بھیک منگوانے پر 5سال قید ، ایک لاکھ جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت نے بے سہارا و نادار بچگان کے قانون کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا سزاؤں اور جرمانہ میں اضافہ کی منظوری کے بعد قانون پر عملدآمد آئندہ چند روز میں ہو گا۔ نئے تجویز کردہ قانون کے مطابق اگر کوئی شخص کسی بچے کو بھیک مانگنے یا منگوانے کے لیے اپنی تحویل میں رکھتا ہے اور اس کو زیادہ سے زیادہ پانچ سال قید اور کم از کم تین ماہ قید ہو گی جبکہ ایسے جرم کو دس ہزار سے ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی ہو سکتا ہے اسطرح ردی اٹھانے کے لیے کسی بچے کو ورغلا یاگیاتو اس کو ملازمت پر رکھنے والوں کو تین ماہ سے تین سال تک قید اور دس ہزار سے ایک ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔کسی بچے کو بے ہوش کرنا یا نشہ اور دوائی پلانے والے کو پانچ سال قید اور ہزار تک جرمانہ ہو گا ۔اس حوالے سے مختلف سماجی رہنماؤں نے اس قانون کو خوش آئند قرارد یا ہے۔