برما میں مظالم،جماعت اہلحدث کی اپیل پر یوم احتجاج منایا گیا
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)جماعت اہلحدیث پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں رونگیا، برمااور کشمیر میں مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم کیخلاف یوم احتجاج اور مظلوم مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کے طور پر منایا گیا ۔اس سلسلہ میں لاہور میں چوک دالگراں جمعہ کے بعد جماعت ااہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی کی قیادت میں اور گارڈن ان مسجد کے باہر پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا۔
۔ اس موقع پر مولانا شکیل الرحمن ناصر، شاہد جانباز قاری فیاض سمیت دیگر بھی موجود تھے، ، مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر برما میں مسلمانوں کے خلاف ظلم و ستم کے خلاف نعرے درج تھے ، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ عبدالغفارروپڑی اور حافظ عندالوحید شاہد روپڑی نے کہاکہ رونگیا میں معصوم اور نہتے مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی دنیا کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، اقوام متحدہ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ظلم وستم بند کروائے۔انہوں نے کہاکہ دنیا میں امن قائم کرنیوالے ممالک نے برما اور کشمیر میں انسانیت سوز واقعات پر اپنی آنکھیں کیوں بند رکھی ہیں تمام مسلم ممالک کو کشمیر اور برما کے مسلمانوں کیلئے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ نے کہاکہ برما اور کشمیر میں مسلمانوں پر جو ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں