پاکستان میں کرکٹ کی بحالی خوش آئند مگر پورے شہر کو یر غمال بنا نا کہاں کا انصاف ہے، محمد رضا

پاکستان میں کرکٹ کی بحالی خوش آئند مگر پورے شہر کو یر غمال بنا نا کہاں کا ...

  

لاہور (پ ر) پاناما کیس نظر ثانی اپیلوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف محاز آرائی کی حکومت کو قیمت مہنگی پڑئے گی۔چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ان خیالات کا اظہارپاور گروپ آف لائرز کے چیئرمین محمد رضا ایڈووکیٹ نے پریس کلب لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی خوش آئند مگر پورے شہر کو یر غمال بنا کر کرکٹ میچ کروانا کہاں کا انصاف ہے۔ دنیا میں کہیں بھی مین روڈ کو گھنٹوں کیلئے بند نہیں کیا جاتاجبکہ یہاں کئی دنوں سے کرکٹ میچ کا بہانہ بنا کر مین فیروز پور روڈ سمیت کئی مین روڈ بند کر دئیے گئے ہے ۔

پورے ہفتے سے تمام تعلیمی اداروں سمیت دیگر کاروباری مراکز کرفیوں کا سماں پیش کر رہے ہیں۔جو انسانی حقو ق کی کھلی خلاف ورزی اور انسا نیت کی تذلیل ہے۔جس پر اپوزیشن بھی خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -