آئی ایل ایم گروپ آف کالجز میں سال نو کے تعلیمی سیشن کا آغاز

آئی ایل ایم گروپ آف کالجز میں سال نو کے تعلیمی سیشن کا آغاز

  

لاہور(پ ر)آئی ایل ایم گروپ آف کالجز میں سال نو کی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو چکا ہے ۔کالج کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کالج کی پرنسپل سمیعہ کاشان نے طلباء و طالبات کو خوش آمدید کہا ۔انہوں نے طلبہ کو مختلف تعلیمی شعبہ جات سے متعلقہ معلومات اور ان کی عملی زندگی میں اہمیت سے آگاہ کیا ۔گزشتہ سال آئی ایل ایم قائد اعظم کیمپس کا آغاز کیا گیا اور اس ادارے نے اپنی تمام ذمہ داریاں بطریق احسن سر انجام دیں اور والدین کا بھر پور اعتماد حاصل کیا ۔پرنسپل نے تعلیمی سال کے آغاز پر اس عزم کا اظہار کیا کہ کالج کے اساتذہ اور انتظامیہ اس سال بھی بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کو بھی مقدم رکھیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -