پنجاب ایڈز کے حوالے سے سر فہرست اسمبلی میں تحریک التواء جمع
لاہور(پ ر)مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے ملک بھر میں ڈیڑھ سال کے عرصہ میں 8ہزار سے زائد ایڈز کا شکار اور پنجاب سرفہرست ہونے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔اپنی تحریک التوائے کار میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں وزیر صحت نے ایچ آئی وی کے مریضوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ایڈز کے مریضوں کی تعداد اعدادو شمار سے زیادہ ہے تحریری رپورٹ کے مطابق 30جون2017تک ایڈز کے8074مریض رجسٹرڈ ہوئے جبکہ پنجاب میں 3870کیسز رجسٹرڈ ہوئے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ہولناک مرض پنجاب میں تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہونگے ۔