ان سروس پرموشن اور ٹیچر پے پیکج کا معاملہ آج سکولوں کی تالہ بندی کا اعلا ن موخر

ان سروس پرموشن اور ٹیچر پے پیکج کا معاملہ آج سکولوں کی تالہ بندی کا اعلا ن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) ان سروس پرموشن اور ٹیچر پے پیکج کا معاملہ ،اساتذہ نے وزیر تعلیم کے وعدے پر آج پنجاب بھر میں سکولوں کی تالہ بندی کا اعلا ن موخر کر دیا ۔محکمہ تعلیم نے بیورو کریسی کو ان سروس پرموشن اگلے ماہ تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔اساتذہ کو بیرون ملک 3 ماہ کی ٹریننگ کروانے اور اساتذہ کو قرض حسنہ دینے کے لئے ٹیچر فاؤنڈیشن کو بھی فعال کیا جا ئے گا
تفصیلات کے مطابق اساتذہ کی طرف سے ان سروس پرموشن اور ٹیچر پے پیکج میں حکومت کی طرف سے تاخیر سے اساتذہ تنظیموں نے آج سکولوں کی تالہ بندی کا اعلان کیا تھا جس کو روکنے کے لئے وزیر تعلیم پنجاب نے پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد سے ملاقات کی اور ان کے مطالبات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔وزیر تعلیم نے اساتذہ کے وفد سے مذاکرات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال 18مئی کو پنجاب ٹیچرز یونین کے ساتھ اپ گریڈیشن کا جو وعدہ کیا گیا تھا وہ پورا کر دیا ہے۔اس میں جو کمی رہ گئی ہے آئندہ بجٹ تک اُسے بھی پورا کردیا جائے گا جبکہ ٹیچرز پیکیج کی از سر نو بحالی کے لئے سیکرٹری سکولز کو موقع پر ہی سفارشات تیار کرنے کا حکم بھی دیا اور اپ گریڈیشن کے نوٹیفکیشن کو 5 اکتوبر تک جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔ رانا مشہود نے کہا کہ اساتذہ کو قرض حسنہ دینے کے لئے ٹیچر فاؤنڈیشن کو فعال کیا جا رہا ہے۔دسمبر 2017 تک قرضوں کا اجراء ہو سکے گا۔سینکڑوں اساتذہ کو بیرون ملک 3 ماہ کی ٹریننگ کروانے کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔اس سال 500 اساتذہ کو " سٹار" بیج و انعامی رقم دی جائے گی۔اس میں ہر سال اساتذہ کی تعداد میں اضافہ بھی کیا جائے گا۔ان سروس پرموشن اگلے ماہ تک مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ سڑکوں پر احتجاج کرتے اچھے نہیں لگتے۔اساتذہ کے مسائل حل کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ماضی میں جو وعدے کئے گئے ہیں انہیں پورا کیا جائے گا۔اپ گریڈیشن میں مزید بہتری لائی جائے گی۔پنجاب ٹیچرز یونین نے خوشگوار ماحول میں ہونیوالے مذاکرات اور اپ گریڈیشن میں مزید بہتری اور ٹیچرز پیکیج کی از سر نو بحالی کے لئے وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان اور سیکرٹری سکولز ڈاکٹر اللہ بخش ملک کی ٹھوس یقین دہانی پر مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز نے آج پنجا ب ٹیچرز یونین کے احتجاجی پروگرام کو موخر کرنے کا اعلان کیا اور پنجاب ٹیچرز یونین کی کور کمیٹی کا اجلاس اکتوبر کے وسط میں لاہور میں طلب کر لیا ہے۔ جس میں صورتحال کا جائزہ لے کر حکمت عملی وضع کی جائے گی۔لہذا پنجاب ٹیچرز یونین اساتذہ کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے جدو جہد جاری رکھے گی کیونکہ یہ اساتذہ کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جو انفرادی کی بجائے اجتماعی کاز کے لے سرگرم عمل ہے۔پنجاب ٹیچرز یونین شخصیات کی بجائے اساتذہ کی طاقت ہے۔ اور اساتذہ بھی اس پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ عہدیداران کو چاہیے کہ وہ اساتذہ سے اپنا رابطہ موثر بنائیں۔علاوہ ازیں گزشتہ روز وزیر تعلیم کی طرف سے اساتذہ کے مطالبات کو پورا کرنے کی یقین دہانی پر غور کے لئے پنجاب ٹیچرز یونین لاہور کا اجلاس چوہدری محمد علی و میاں ارشد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی مہمان خصوصی تھے۔شرکاہ کا اجلاس کو مرکزی جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے صوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب سے ہونیوالے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا ک