ہیڈ کانسٹیبل عہدہ پر ترقی پانیوالے 300پولیس ملازمین تنخواہ ودیگر مراعات سے محروم
ملتان ( مہر احمد رضا سیال سے ) ملتان پولیس میں کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پانے والے 300سے زائد پولیس ملازمین گزشتہ اڑھائی سال گزرنے کے باوجود ہیڈکانسٹیبل کے عہدے کی تنخواہ سمیت دیگر مراعات سے (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
محروم ۔ اعمال نامہ کلرک گریڈ فیکیشن کیلئے منہ مانگی رقم طلب کرنے لگا ۔ متاثرہ پولیس ملازمین نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مراعات کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے اس بارے میں پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے ۔ اپریل 2015ء میں ضلعی پولیس افسر نے ضلع ملتان کے 300سے زائد کانسٹیبلوں کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دینے کیلئے سفارشی لیٹر بنا کر منظوری کیلئے آر پی او ملتان ڈویژن کو بھجوایا گیا جہاں مذکورہ کانسٹیبلوں کو منظوری کے بعد ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر محکمانہ ترقی دے دی گئی لیکن گزشتہ اڑھائی سال گزرنے کے باوجود محکمانہ ترقی پانے والے ہیڈ کانسٹیبلوں کو گریڈ کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی سمیت دیگر مراعات سے محروم رکھا گیاہے مذکورہ ہیڈ کانسٹیبلوں نے جب اس بارے میں سی پی او آفس کے اعمال نامہ کلرک سے رابطہ کیا ۔ تو اس نے گریڈفیکیشن کروانے کیلئے منہ مانگی رقم کا مطالبہ کیا ہے ۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس ملازمین کی گریڈفیکیشن کرنا متعلقہ برانچ کی خود ذمہ داری ہے مگر اپنی ناجائز خواہشات کی تکمیل کیلئے اڑھائی سال سے پریشان کررکھا ہے کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی کے بعد ہیڈ کانسٹیبل کی تنخواہ میں 1300 سو سے 1500سو روپے تک اضافہ ہونا تھا ۔ جو اعمال نامہ کلرک کی وجہ سے پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا ۔مذکورہ صورت حال پر متاثرہ پولیس ملازمین نے آئی جی پنجاب ، آر پی او ملتان ، سی پی او ملتان اور ایس ایس پی آپریشن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہ میں اضافہ اور دیگر مراعات کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔