آئی جی پنجاب نے انسپکٹرز کی پروموشن کیلئے ریکارڈ طلب کر لیا‘ پرفارمہ اضلاع کو بھجوا دیا گیا
ملتان( وقائع نگار) آئی جی پنجاب کیپٹن ر عارف نواز نے انسپکٹرز کی(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
پروموشن کے لیے ریکارڈ طلب کر لیا۔ریکارڈ انسپکٹرز سے ڈی ایس پیز کی ترقی کے لیے ہونے والی ڈیپارٹمنل پروموشن کمیٹی کے اجلاس کے لیے منگوایا گیا ہے، اس مقصد کیلئے ریکارڈ کی طلبی کے لیے پروفارما بھی اضلاع میں بھجوایا گیا ہے پروفارما پر ریجنل اور ضلعی پولیس سربراہان کے دستخط بھی کرائے جائیں گے ۔ اس سلسلہ میں بھجوائے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی سزا، شوکاز یا چارج شیٹ کی صورت میں بھی ریکارڈ بھیجا جائے، انسپکٹر کے خلاف درج کسی ایف آئی آر کا بھی ریکارڈ طلب یکم ستمبر 2012 سے اب تک کی سزاؤں کی تمام تفصیلات بھیجی جائیں، سروس ریکارڈ اور تعیناتیوں کی تفصیلات بھی بھجوانے کا حکم جار ی �آئی جی پنجاب نے 25 ستمبر تک ریکارڈ بھجوانے کی بھی ہدایت کی مراسلہ ایڈیشنل آئی جیز، آر پی اوز، ضلعی پولیس سربراہان کو جاری کیا گیا جبکہ ڈی آئی جیز، سی ٹی اوز، ڈی جی انٹی کرپشن و ایف آئی اے کو بھی جاری کیا گیا ہے ۔