نظرثانی اپیلوں کے ساتھ ہی شریف فیملی کی "طوطا کہانی" بھی ختم ہوگئی،عبدالعلیم خان

نظرثانی اپیلوں کے ساتھ ہی شریف فیملی کی "طوطا کہانی" بھی ختم ہوگئی،عبدالعلیم ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ نظرثانی اپیلوں کے ساتھ ہی شریف فیملی کی "طوطا کہانی" بھی ختم ہوگئی ہے اب عدالتوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو اپنے رویے پر نظر ثانی کرنی چاہیے عبدالعلیم خان نے این اے120کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن کی مہم چلانے والوں کواب احتساب عدالتوں میں پیش ہونا چاہیے ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ کے فاضل ججز نے قوم کے روشن مستقبل کی راہ متعین کردی ہے اورکرپشن کیخلاف جنگ میں عمران خان اور پی ٹی آئی کو ایک اور فتح حاصل ہوئی ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی پر سپریم کورٹ کیخلاف پراپیگنڈہ کی مہم شروع کرنے والوں نے جی ٹی روڈ پر سرکاری وسائل سے نکالی جانے والی ریلی کے بعد حلقہ این اے 120میں بھی ڈس انفارمیشن مہم شروع کر دی مقصد یہی تھاکہ اداروں پر دباؤبڑھاکر ریفرنسز سے بچا جائے عبدالعلیم خان نے کہا کہ عوام نے چوروں کی منفی سیاست کو مسترد کردیا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -