قائمقام وائس چانسلر نشترمیڈیکل کی جانب سے مستقل وائس چانسلر کے اختیارات استعمال کرنے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری صحت سے رپورٹ وجواب طلب

قائمقام وائس چانسلر نشترمیڈیکل کی جانب سے مستقل وائس چانسلر کے اختیارات ...

  

ملتان (نمائندہ خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے نشترمیڈیکل یونیورسٹی کے (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

قائم مقام وائس چانسلر کی جانب سے مستقل وائس چانسلرکے اختیارات استعما ل کرنے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری صحت سے 10 اکتوبرتک رپورٹ اورجواب طلب کرلیاہے۔فاضل عدالت میں ملتان کے کنورسعیداقبال نے درخواست دائر کی تھی کہ گورنرپنجاب کی جانب سے نشترمیڈیکل کالج کویونیورسٹی کادرجہ ملنے پر مستقل وائس چانسلرکی تعیناتی تک ڈاکٹرمصطفی کمال پاشاکو قائم مقام وائس چانسلر تعینات کیاگیاہے حالانکہ سال 2017 ء کے آرڈیننس کے تحت نشترمیڈیکل یونیورسٹی میں قائم مقام وائس چانسلرکاعہدہ ہی موجودنہیں ہے اورقائم مقام کی تعیناتی کی کوئی گنجائش بھی موجودنہیں ہے لیکن اب قائم مقام وائس چانسلر مستقل وائس چانسلر کے مکمل اختیارات استمعال کررہے ہیں اورسینڈیکیٹ کے اجلاس کے ساتھ دیگر اہم امورکی انجام دہی کی جارہی ہے جو سراسرغیرقانونی ہے اسلئے مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کے ساتھ اختیارات کا استمعال روکنے کا بھی حکم دیاجائے۔

رپورٹ وجواب طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -