جماعت اہلحدیث نے ملی مسلم لیگ کی حمایت کا اعلان کر دیا

جماعت اہلحدیث نے ملی مسلم لیگ کی حمایت کا اعلان کر دیا

  

لاہو(ایجوکیشن رپورٹر)جماعت اہلحدیث پاکستان نے لاہور کے حلقہ این اے 120میں 17ستمبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار قاری شیخ یعقوب کی حمایت کا اعلان کردیا ،گذشتہ روز جمعہ کے بعد اپنے اعلان میں جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی حافظ عبدالوھاب روپڑیاور مولانا شکیل الرحمن ناصر کے ہمراہ اس وقت انتخابی میدان میں ہمارے نزدیک قاری شیخ یعقوب سے بہتر کوئی نہیں عوام ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں سے تنگ آّچکے ہیں ،تین دہایاں اقتدار میں رہنے کے باوجود عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں ، ملی مسلم لیگ واحد جماعت ہے جو مسائل کو سمجھتی بھی ہے اور حل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -