این اے 120کی ترقی کیلئے ریکارڈ کام ہوئے،عمران علیم شاہ

این اے 120کی ترقی کیلئے ریکارڈ کام ہوئے،عمران علیم شاہ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر )مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین یونین کونسل 233عمران علیم شاہ نے کہا ہے کہ کل کے ضمنی الیکشن میں حلقہ این اے 120کے غیور عوام حق اور سچ کا ساتھ دینے کے لئے بیگم کلثوم نواز کے علاوہ یہاں سے کسی اور کو اپنا قیمتی ووٹ نہیں دیں گے عوام کے مسائل کو بیگم کلثوم نواز کے علاوہ کوئی اور امیدوار حل نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) چار سالوں میں اس حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں مخالفین ترقیاتی کاموں کو روکنے کیلئے الیکشن کمیشن اور عدالت کا سہارا لے رہے ہیں شیر یف فیملی کو عوام کی خدمت سے کوئی نہیں روک سکتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -