دامن صاف ہے تو (ن) لیگی قیادت نیب سے کیوں بھاگ رہی ہے،عدنان سرور
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری عدنان سرور گورسی نے کہا ہے کہ اگر حکمرانوں کا دامن صاف ہے تو (ن) لیگی قیادت نیب سے کیوں بھاگ رہی ہے ؟انصاف اور انقلاب کے جھوٹے نعرے لگانیوالوں کا اصل چہرہ قوم دیکھ رہی ہے ‘(ن) لیگ کر پشن روکنے نہیں صرف کر پشن کر نے اور اپنے بچاؤ کیلئے سنجیدہ ہے ‘ حکمرانوں کو ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحفظ کیلئے کسی صورت آئین میں ترامیم کی اجازت نہیں دی جائیگی۔