اعظم مارکیٹ میں بجلی کی بے ہنگم لٹکتی تاریں ٹھیک کی جائیں،حافظ عابد
لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت سے اعظم کلاتھ مارکیٹ بورڈ کے صدر حافظ عابد علی نے کہا ہے کہ ایشیا ء میں کپڑے کی سب سے بڑ ی مارکیٹ میں بجلی کے بے ہنگم جال کسی بھی وقت بڑے حادثے کا باعث بن سکتے ہیں ۔ انتظامیہ کی بارہا توجہ دلوانے کے باوجود مسائل جوں کے توں ہیں ۔ آئے دن شارٹ سرکٹ کی وجہ سے تاجر کروڑوں کا نقصان برداشت کرچکے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھاکہ حکومت پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اعظم کلاتھ مارکیٹ کے تاجروں کے مال اور جان کو محفوظ بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر بجلی کی تاروں کے جال ختم کروائیں ۔