مریم نواز نے شاندار انتخابی مہم چلائی،کلثوم نواز کی فتح یقینی ہے،سیف الملوک کھوکھر

مریم نواز نے شاندار انتخابی مہم چلائی،کلثوم نواز کی فتح یقینی ہے،سیف الملوک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(انٹرویو: دیبا مرز: تصاویر : ذیشان منیر ) مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ملک سیف الموک کھوکھر نے کہا ہے کہ جس طرح سے میں نے اپنے حلقہ میں آنے والے تمام دیہاتوں کو میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی وجہ سے انہیں ایک ماڈل شہروں میں تبدیل کیا ہے ٹھیک اسی طرح سے ہم آنے والے دنوں میں اپنے قائدین کی قیادت میں لاہور بھر کو پیرس میں تبدیل کرنے کی کوئی کسر بھی نہیں چھوڑیں گے‘ لاہور کے حلقہ این اے 120کے عوام نے محترمہ مریم نواز کا انتخابی مہم کے دوران بھرپور استقبال کیا ہے اس سے بیگم کلثوم نواز کی ایک بھاری اکثریت سے کامیابی لکھی جا چکی ہے جس طرح سے عوام نے انہیں ویلکم کیا ہے اس سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ بیگم کلثوم نواز ہمارے قائد و عوامی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے بھی زیادہ ووٹ لیکر کامیاب ہوں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے روز نامہ پاکستان کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ملک سیف الموک کھوکھر کا کہنا تھا کہ محترمہ مریم نواز نے انتہائی محنت اور کامیابی کے ساتھ اپنی والدہ محترمہ بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم چلا ئی ہے اس سے قبل جب سال 2013میں ان کے والد محترم میاں محمد نواز شریف نے بھی اس حلقہ سے الیکشن لڑا تھا تو اس وقت بھی محترمہ مریم نواز نے ہی ان کی انتخابی مہم چلائی تھی اور اس انتخابی مہم کے نتیجے میں میاں محمد نواز شریف ایک ریکارڈ ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے اور ان کی مخالف پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد جو کہ اب بھی اپنی طرف سے جیت کر ہی بیٹھی ہوئی ہیں اس وقت ہمارے قائد میاں نواز شریف کے مقابلے میں وہ آدھے ووٹ بھی حاصل نہیں کر سکی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن جیتنے کے لئے اپنی حکمت عملی ترتیب دیدی ہے جس کے لئے میں اس حلقہ میں دن رات محنت کررہا ہوں میں نے اپنے متحر ک 25.25 کارکنوں پر مشتمل گروپ تشکیل دئیے ہیں جو کہ ووٹرز کو الیکشن والے دن ان کے گھروں سے باعزت طریقے سے نکال کر پولنگ سٹیشنوں میں لائیں گے۔