ساری حکومتی مشینری کلثوم نواز کوجتانے پر لگی ہوئی ہے،ملک منصف اعوان

ساری حکومتی مشینری کلثوم نواز کوجتانے پر لگی ہوئی ہے،ملک منصف اعوان

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان جسٹس پارٹی یوتھ ونگ کے مرکزی صدر اور میاں گروپ آف انڈسٹری کے چیف ایگزیکٹیو میاں کاشف ضمیر نے گزشتہ روزحلقہ این اے 120 میں جسٹس پارٹی کے چیئرمین ملک منصف اعوان کی کمپین کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو ذاتی جاگیر سمجھنے والوں کی 17 ستمبر کو آنکھیں کھل جائیں گی ،ساری حکومتی مشینری بیگم کلثوم نواز کو جتوانے میں لگی ہوئی ہے ،سرکاری گاڑیاں،سرکاری پٹرول سرکاری ملازمین انتخابی قوانین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں ،سرکاری وسائل کا بے دریخ استعمال ہو رہاہے، مریم نواز شریف سرکاری ملازمین اور پروٹوکول کے ساتھ حلقہ کا دورہ کرتی ہیں اور ووٹروں کو سہانے خواب دکھائے جا رہے ہیں ،پیسے کے زور پر ووٹ خریدے جا رہے ہیں لیکن ووٹر باشعور ہے وہ ان کے جھانسے میں نہیں آئے گا ،جیت جسٹس پارٹی کا مقدر ہو گی ہمارا الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -