چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم مظفر گڑھ کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سیکرٹری تعلیم سے 11اکتوبر کو جواب طلب
ملتان (نمائندہ خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے چیف ایگزیکٹو آفیسرتعلیم مظفر(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
گڑھ کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سیکرٹری تعلیم سے 11 اکتوبرکو جواب طلب کرلیاہے۔فاضل عدالت میں مظفرگڑھ کے ظہوراحمدنے درخواست دائر کی تھی کہ محکمہ تعلیم کی پالیسی کے تحت پیڈاایکٹ کی کارروائی کاسامناکرنے والے کسی افسرکوکسی ضلعی عہدے پر تعینات نہیں کیاجاسکتاہے لیکن سیکرٹری تعلیم کی جانب سے اس پالیسی کو یکسر نظراندازکرکے شمشیراحمدخان کوچیف ایگزیکٹوآفیسرتعلیم مظفرگڑھ تعینات کردیاگیاہے جبکہ ان کے خلاف گورنمنٹ ظریف شہید سکول کے معاملہ میں پیڈاایکٹ کی کارروائی زیرسماعت ہے۔اس لئے مذکورہ تعیناتی غیرقانونی قراردے کر منسوخ کی جائے۔
جواب طلب