کل کا سورج بیگم کلثوم نواز کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہو گا،مرزا فیصل فخر

کل کا سورج بیگم کلثوم نواز کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہو گا،مرزا فیصل فخر

  

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگی رہنما مرزا فیصل فخر نے کہا ہے کہ کل 17ستمبر کا سورج بیگم کلثوم نواز کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہو گا اور اس دن (بلے) کی ایک بار پھر ٹوٹنے کی آوازیں دور دور تک آئیں گی اور تیر تو کمان سے ہی نہیں نکل سکے گا ۔وہ حلقہ این اے 120کی انتخابی میم کے سلسلے میں ووٹرز سے گفتگو کررہے تھے۔عمران علیم شاہ کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی کامیابی یقینی ہے اور ہم اپنی قائد کو ریکارڈ ووٹوں سے کامیاب کروائیں گے (ن) لیگ نے عوامی خدمت کے بے مثال کام کئے ہیں۔

کئے ہیں اس کی وجہ سے اس جماعت کو شکست دینا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -