عقیدہ ختم نبوت دین کی اساس اوربنیاد ہے،مولانا عزیزالرحمن ثانی
لاہور( ایجوکیشن رپورٹر )عقیدہ ختم نبوت دین کی اساس اوربنیاد ہے اورپورے کا پورا دین عقیدہ ختم نبوت کے اردگردگھومتا ہے۔عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کی جان اور پہچان ہے۔حضور اقدسﷺ اللہ کے آخری نبی اورآخری رسول ہیں اس عقیدہ پرامت مسلمہ کے تمام افراد متفق ہیں،آپ ﷺکے بعد جو بھی نبوت کا دعویٰ کرے وہ کذاب،دجال اور مفتری ہیان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری علیم الدین شاکر،مولانا سیدضیاء الحسن شاہ نے کیا۔
،ضلع لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم ،قاری عبدالعزیزنے خطبات جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بارہ سو صحابہؓ نے جام شہادت نوش کیا۔عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام شفاعت محمدی کے حصول کابہترین ذریعہ اور جنت کا آسان ترین راستہ ہے مرزا قادیانی نے اپنی انگریزی نبوت کہ چلانے کے لیے دین اسلام،پیغمبر اسلام اور مقدس ہستیوں پر رکیک حملے کیے لیکن آپﷺ کے عاشقوں نے ہر دور میں جھوٹے مدعیان نبوت کا ڈٹ کر مقابلہ کیااور ان کوہرمحاذ پرشکست دی۔علماء نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 18ستمبرکو ختم نبوت و تحفظ ناموس رسالت سیمینار میں بھرپورانداز میں شرکت کریں ۔