گیسٹرو کے مرض میں مبتلا 122مریض ملتان، 22خانیوال کے ہسپتالوں میں داخل

گیسٹرو کے مرض میں مبتلا 122مریض ملتان، 22خانیوال کے ہسپتالوں میں داخل

  

ملتان ، خانیوال (وقائع نگار، نمائندہ پاکستان ) گیسٹرو کے مرض میں مبتلا 122(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

مریضوں کو ملتان کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں داخل کروایا گیا ہے۔ جس میں سے 72مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ نشتر ہسپتال میں 29چلڈرن کمپلیکس می 41سول ہسپتال میں 9فاطمہ جناح خواتین ہسپتال میں 4اور شہباز شریف جنرل ہسپتال میں 39مریض علاج معالجہ کی غرض سے لائے گئے تھے۔ دریں اثناء گزشتہ خانیوال اور گردونواح میں22افراد گیسٹرو کے مرض میں مبتلا ہوگئے جن کو ریسکیو 1122اور دوسرے ذرائع سے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے متاثرہ مریضوں میں ارسلان ،عابدہ ،نواب ،سدرہ ،ثمینہ ،رضوان ،ماریہ ،زبیدہ ودیگر شامل ہیں ۔

گیسٹرو مریض

مزید :

ملتان صفحہ آخر -