ویسٹ مینجمنٹ کے افسران اور ملازمین کے اعزاز میں ظہرانہ

ویسٹ مینجمنٹ کے افسران اور ملازمین کے اعزاز میں ظہرانہ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر )چیئرمین یونین کونسل 232اجمل ہاشمی نے عید کے موقع پر ویسٹ مینجمنٹ کے افسران اور ملازمین کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اور ان افسران اور ملازمین کو تعریفی اسناد اور ان میں شیلڈیں بھی تقسیم کیں ۔اس موقع پر اے ڈی احمد حسن‘ زیڈ او عاشق حسین‘ محسن بھٹی ‘ اشرف غوری ‘ رانا سلیم‘ مرزا ریحان بیگ ‘ معین بٹ‘ ملک اتفاق ‘عدیل رومی ‘چودھری نعیم ‘عامر گجر اور ان کی یونین کونسل کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اجمل ہاشمی کا کہنا تھا کہ بلا شبہ ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران اور ملازمین کی کاوشوں کی وجہ سے ہی ہم نے اپنی یونین کونسل میں عید کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات کئے تھے اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگایا تھا اور کسی بھی طرح کی گندگی اور تعفن کو یونین کونسل میں پید ا نہیں ہونے دیا تھا اور اپنی یونین کونسل کے عوام کی خدمت کی جس کی وجہ سے آج ہمارے عوام بھی اپنی منتخب قیادت سے معطمین نظر آتے ہیں۔

اور ان افسران اور ملازمین کے کاموں سے بھی خوش ہیں جنہوں نے عید کے تینوں دنوں میں محنت اور لگن سے کام کیا تھا۔

اس موقع پر ان افسران اور ملازمین نے ان کے اعزاز میں تقریب پذائرئی منعقد کرنے پر اجمل ہاشمی اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا بھی کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -