عوام دھاندلی کا رونا رونے والوں کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے،جواد اختر

عوام دھاندلی کا رونا رونے والوں کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے،جواد اختر

  

لاہور(لیڈی رپورٹر ) مسلم لیگی رہنما و چیئرمین یونین کونسل 170جواد اختر بٹ نے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے ایک میٹنگ کی جس میں ایم پی اے ماجد ظہور نے خصوصی شرکت کی جبکہ سید غلام دستگیرسیکرٹری ٹو میاں حمزہ شہباز‘ عرفان بٹ چیئرمین یونین کونسل 169‘ میر ایاز ‘مسز رعنا‘ ملک طیب کونسلر اور حارث بٹ سمیت دیگر نے شر کت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ماجد ظہور اور جواد اختر بٹ کا کہنا تھا کہ 17ستمبر کو این اے 120کے عوام ایک بار پھر بیگم کلثوم نواز کو کامیاب بنائیں گے۔

ایک مرتبہ پھر عوامی عدالت سے (ن) لیگ بالخصوص بیگم کلثوم نواز کے حق میں فیصلہ آئے گا ۔انہوں نے کہا کہ انشااللہ تعالی بیگم کلثوم نواز چند روز میں رو بصحت ہو کر اپنے حلقہ کے عوام میں ہوں گی ہمارے مخالفین جتنی مرضی سازشیں کر لیں این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نواز کی فتح یقینی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام اس ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا رونا رونے والوں کو مسترد کردیں گے عوام پی ٹی آئی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے وہ انہیں اچھی طرح سے پہچان چکے ہیں کیونکہ عوام فلاح و بہبود کا کوئی پروگرام ان کے پاس نہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -