لاہور سے کل سازشی عناصر کی سیاست کا جنازہ نکلے گا : مسلم لیگ (ن)
لاہور(پ ر) مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ کل سازشیوں کی سیاست کا جنازہ نکل جائے گا،عوام اور پاکستان کے خلاف اب کوئی سازش نہیں چلے گی،مخالفین ہار کے خوف سے بہانے تلاش کررہے ہیں، اب بھاگنے نہیں دیں گے ، عوام کے کٹہرے میں ہر سوال کا جواب ملی گا ،17کامیابی کا دن ہوگا ،مخالفین الزام تراشی کی بجائے میدان میں آکر مقابلہ کریں، تعمیراتی کام ہر جگہ ہورہا ہے۔
، ہار کے خوف سے فلاحی کاموں کو ہدف تنقید بنایا جارہا ہے۔پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ،17ستمبر کو نئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے‘ ‘ 17ستمبر کو سازشیوں کے خلاف عوام فیصلہ سنائیں گے، 17ستمبر کو بیلٹ بکسوں سے بھی ان کے ووٹ نہیں بلکہ شیر کے ووٹ نکلیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفر میں عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس دوران وہ لوگوں سے عید بھی ملتے رہے۔اس موقع پرارکان اسمبلی مہر اشتیاق رمضان صدیق بھٹی، چوہدری شہباز،سید توصیف شاہ، ڈاکٹر اسد اشرف، عامر خان، رانا احسن شرافت، جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ 18ستمبر کی صبح سازشیوں اور مہروں کی سیاست کرنے والوں سے ضرور پوچھنا کہ عوام نے نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ غلط قرار دے دیا ہے۔