عدالتی حکم عدولی پر ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس 6پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالتی حکم عدولی پر ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس 6پولیس اہلکاروں کے وارنٹ ...

  

ملتان (نمائندہ خصوصی )ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

کرنے پر ایس ایچ اوکو شوکازنوٹس جاری کرنے اور6 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنیکا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت تھانہ الپہ ملتان میں درج منشیات کے مقدمہ سرکار بنام خضرحیات میں گواہان پیش نہیں کرنے پر ایس ایچ اوکو شوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے آج وضاحت پیش کرنے کا حکم دیاہے کہ کیوں نہ اس کے خلاف پولیس آرڈراوردیگر ظابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔اس طرح اسی مقدمہ میں طلبی کے باوجود پیش نہیں ہونے پرگواہوں سب انسپکٹرنیازاحمد،اے ایس ا?ئی محمداقبال،ہیڈکانسٹیبل شہزادحسین اورکانسٹیبلوں محمداظہر،عاشق اورمختیارحسین کو گرفتار کرکےآج عدالت پیش کرنیکا حکم دیاہے۔

شوکاز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -