عمران خان نے خیبر پختونخواہ کیلئے بھی کچھ نہیں کیا،فیصل کھوکھر

عمران خان نے خیبر پختونخواہ کیلئے بھی کچھ نہیں کیا،فیصل کھوکھر

  

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور کے جنرل سیکرٹری فیصل کھوکھر نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے صوبے کے پی کے میں یوتھ کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ہے جبکہ دوسری جانب ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف نے یوتھ کو ا پنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے یوتھ لون پروگرام شروع کیا جس کی انچارج محترمہ مریم نواز کو بنایا جنہوں نے یوتھ کو قرضے فراہم کئے تاکہ وہ اپنا روز گار کما سکیں ۔وہ این اے 120کی یوتھ کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ محترمہ مریم نواز اپنے والد میاں محمد نواز شریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے لاہور کو پارٹی میں ایک مرتبہ پھر بھرپور طریقے سے متحرک اور فعال بنا دیا ہے مریم نواز جس طرف بھی نکلتی ہیں تو وہیں پر ایک بڑے جلسے کا منظر پیدا ہو جاتا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -