ضمنی انتخابات میں عوام پی ٹی آئی کو پوری طرح مسترد کردینگے،گلشن شہزادی
لاہور(لیڈی رپورٹر )مسلم لیگ (ن) کی رہنما گلشن شہزادی نے کہا ہے کہ عوام اس ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو پوری طرح سے مسترد کردیں گے ۔وہ راج گڑھ میں مسلم لیگی رہنما بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں عوام سے ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران گفتگو کررہی تھیں ۔ان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کی جیت یقینی ہے عوام نے (ن) لیگ کے حق میں فیصلہ دیدیا ۔
فتح (ن) لیگ کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے اور پی ٹی آئی جیسی فسادی جماعت کے حصے میں سوائے شکست کے اور کچھ بھی نہیں آئے گا ہم ان کو ہر محاز پر عوامی طاقت سے شکست دیں گے۔