حکمران جماعت کے تمام سیاسی حربے ناکام ہونگے،ضیاء الدین انصاری

حکمران جماعت کے تمام سیاسی حربے ناکام ہونگے،ضیاء الدین انصاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)حلقہ این اے 120سے جماعت اسلامی کے نامزدا مید وار ضیاء الدین انصاری نے کہا ہے کہ حکمران جماعت کے تمام سیاسی حربے الیکشن میں ناکام ہو نگے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے مرکزی انتخابی دفتر میں پولنگ ایجنٹس کی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ، امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد ، ناظم انتخاب چوہدری محموالاحد ، جماعت اسلامی کے رہنماء حافظ سلمان بٹ،خلیق احمد بٹ و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ این اے 120کی عوام کھوٹے اور ناکارہ سکوں کو دوبارہ نہیں آزمائیں گی جنہوں نے پچھلے چار سال سے ملکی اداروں کی تباہی سمیت کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے ہیں اور ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ اور فریب کی سیاست کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی موجودہ حکمران جماعت سمیت دوسرے سیاسی پنڈتوں کے تماشوں سے اب لوگ اکتا چکے ہیں ۔ کارکنان جماعت اسلامی کا منشور اور سینیٹر سراج الحق کا پیغام ہر فرد تک پہنچائیں ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ17 ستمبر کو پولنگ اسٹیشنوں پر کارکنان کا عوام کے ساتھ باہمی تعاؤن ہی کامیابی کی نوید ثابت ہو گا ۔ تما م کارکنا ن اپنے علاقوں میں ووٹرز لسٹوں سمیت دیگر انتخابی امور میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ مزید اچھے نتائج سامنے آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کرپٹ سیاستدانوں نے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا عوام