چودھری منشاء پرنس کی رہائشگاہ پر پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹس کا اجلاس

چودھری منشاء پرنس کی رہائشگاہ پر پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹس کا اجلاس

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منشاء پرنس کی رہائش گاہ پر این اے 120کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں یونین کونسل 48اور یونین کونسل 49کے مرد و خواتین پولنگ ایجنٹس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پیپلز پارٹی کی ایم پی اے فائزہ ملک ‘ بشری ملک ‘ عطیہ سلیم ‘ وقاص منشاء پرنس ‘ رشید بٹ‘ شہریار ‘ حیدر اعوان ‘ حمزہ اعوان اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر ایم پی اے فائزہ ملک نے ان پولنگ ایجنٹس سے کہا کہ اصل الیکشن آپ کی ذمے داری پر ہونا ہے کیونکہ جو پولنگ ایجنٹ ہوتا ہے وہ در حقیقت الیکشن لڑنے والے امیدوار کا نمائندہ ہی نہیں بلکہ اس کی آنکھ کان اور سب کچھ ہوتا ہے جس کے بھروسے پر وہ اپنا پولنگ سٹیشن چھوڑتا ہے آپ کی اور ہماری حفاظت کے لئے پولنگ سٹیشنوں پر فوج بھی ہو گی رینجرز بھی ہو گی اور پولیس بھی موجود ہو گی جبکہ میڈیا کی آ نکھیں بھی سب کچھ دیک رہی ہوں گی آپ لوگ جب یہ سمجھیں کہ الیکشن کی فہرستوں سے ہٹ کر (ن) لیگ والے یا پھر کوئی اور دوسری سیاسی جماعت والے کسی کا ناجائز ووٹ ڈلوانے کی کوشش کریں تو آپ کا کام ہے کہ آپ وہاں پر فوری طور پر شور مچانا شروع کردیں اس سے یہ ساری انتظامیہ حرکت میں آئے گی اور جعلی ووٹ کاسٹ نہیں ہو سکیں گے اور جعلی ووٹ کاسٹ کرنے کا یہ عمل وہیں پر ختم ہوجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ آپ نے کسی سے بھی نہیں ڈرنا ہے بلکہ اپنے ووٹرز کی حفاظت کرنی ہے اور ان کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنا ہے اگر ہم اپنے ووٹرز کو تحفظ دیں گے تو دنیا کی کوئی بھی طاقت پیپلز پارٹی کو نہیں ہراسکے گی ہم نے کمٹمنٹ کے ساتھ الیکشن لڑنا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -